ڈالر پر انحصار ختم: ایرانی سپریم لیڈر کا اہم بیان سامنے آگیا

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں اور بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی حوصلے کو کمزور یا معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے تحریری پیغام میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت سے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ایرانی معیشت میں امریکی ڈالر کے کردار کو بتدریج کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا ایک اہم حل مقامی پیداوار پر زیادہ انحصار ہے۔ان کے بقول ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے درآمدات کا استعمال ضرورت اور دانش مندی کے ساتھ کیا جائے جبکہ جہاں ممکن ہو وہاں ملکی پیداوار کو ترجیح دی جائے۔انھوں نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور پیداوار کو متحرک کرنے کو ایران کی معاشی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا اور مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی سرگرمی ممنوع ہے۔ ملک کے مختلف شعبوں میں اقدامات کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور عوامی اتحاد کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہایرانی سپریم لیڈر نے صدر مسعود پزیشکیان کی حکومت کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ اور عوامی خدمات کی فراہمی، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور توانائی کے وسائل کے انتظام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔