ماسکو: روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران کے عوام سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت ہونا چاہیے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں نے ایران میں ممکنہ طور پر ان لوگوں کو مضبوط کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور لاریجانی دور میں ایسی آوازیں محض معمولی اہمیت رکھتی تھیں۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں اور بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی حوصلے کو کمزور یا معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے تحریری پیغام میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت سے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ایرانی معیشت میں امریکی ڈالر کے کردار کو بتدریج کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا ایک اہم حل مقامی پیداوار پر زیادہ انحصار ہے۔ان کے بقول ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے درآمدات کا استعمال ضرورت اور دانش مندی کے ساتھ کیا جائے جبکہ جہاں ممکن ہو وہاں ملکی پیداوار کو ترجیح دی جائے۔ٹرمپ کا ایران سے مالی لین دین پر چینی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہانھوں نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافے اور پیداوار کو متحرک کرنے کو ایران کی معاشی حکمت عملی کا اہم حصہ قرار دیا اور مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔