ایران کے خلاف جنگ کو طول دینا خطرناک ہے، اعلیٰ امریکی فوجی قیادت کا اعتراف

Wait 5 sec.

واشنگٹن (30 اگست 2026): اعلیٰ امریکی فوجی قیادت نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایران کے خلاف جنگ کو طول دینے سے خبردار کر دیا۔دی واشنگٹن پوسٹ میں شائع حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک خفیہ جائزے میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو خبردار کیا گیا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں کو وسعت دینا ناقابل برداشت ہے، اس سے امریکا کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کمزور ہونے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ وارننگ پیٹ ہیگسیتھ کیلیے بری، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان اور یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں امریکی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے فور اسٹار کمانڈرز کی جانب سے تیار کی گئی جو سیکرٹری آف ڈیفنس آرڈرز بک (ایس ڈی او بی) کے 14 اگست کے ایڈیشن میں بھی شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ، امریکی فوجیوں کے اہل خانہ مزید مشکلات کا شکاررپورٹ میں وضاحت کی گئی کہ ایس ڈی او بی عام طور پر مہینے میں دو بار تیار کی جاتی ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں امریکی جنگی بحری جہازوں، طیاروں، اہلکاروں اور ہتھیاروں کے سسٹمز کی دستیابی کا احاطہ کرنا ہے۔یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ اعلیٰ امریکی فوجی قیادت ایران کے خلاف جنگ کو طول دینا امریکی مفاد کے برخلاف سمجھتی ہے۔Exclusive: Several U.S. military leaders have advised Defense Secretary Pete Hegseth that prolonging large-scale operations against Iran is unsustainable and risks weakening their ability to confront threats elsewhere, including the U.S. homeland. https://t.co/TLCtOQGQag— The Washington Post (@washingtonpost) August 30, 2026