کھٹمنڈو (31 اگست 2026): بدترین سیلاب اپنی راہ میں آنے والی ہر مضبوط سے مضبوط چیز کو تنکوں کی طرح بہا کر لے گیا لیکن خوش قسمت 6 سالہ بچی ملبے سے زندہ نکل آئی۔کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اس کو کون چکھے۔ یہ محاورہ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی موت کے منہ میں جا کر واپس آئے۔ ایسا ہی ایک منظر نیپال میں دو روز قبل آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب میں سامنے آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع رسووا میں تباہ کن سیلاب کے بعد لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ اسی تلاش کے دوران آرمڈ پولیس فورس نے ملبے سے 6 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو کے کام کے دوران اہلکاروں کو سیلابی ملبے سے رونے کی انتہائی مدھم آوازیں آئیں، جس پر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں کھدائی کی تو ملبے کے نیچے 6 سالہ بچی موجود تھی، جس کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ابتدائی طور پر بچی کو تیمورے میں قائم اے پی ایف کی بارڈر آؤٹ پوسٹ میں طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ماہرین کے زیر نگرانی ہے۔نیپال: لوگوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والی تجوری توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ لیے