بی جے پی کی قیادت بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے: گرپتونت سنگھ پنوں

Wait 5 sec.

نیو یارک (30 اگست 2026): خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے۔امریکی شہر نیو یارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا۔ نیو یارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔یہ بھی پڑھیں: میرے قتل کی کوشش میں مودی اور اجیت دیول ملوث ہیں، گرپتونت سنگھ پنوںگرپتونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک ہندو راشٹر بنانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیا۔انہوں نے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام عائد کیا۔