روسی صدر پیوٹن کا امریکا کے خلاف جنگ میں ایران کی مکمل حمایت کا اعلان

Wait 5 sec.

بشکیک(2 ستمبر 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایران کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس مشکل حالات میں ایران کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماسکو تہران کے ساتھ اپنے رابطے اور تعاون کو مستقبل میں بھی برقرار رکھے گا۔روس یوکرین تنازع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملے کی تیاری کی جا رہی ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ روسی افواج اس جنگ میں فتح حاصل کر لیں گی۔  ان کا کہنا تھا کہ اس وقت روس کے لیے سب سے بڑا چیلنج یوکرینی ڈرون ہیں لیکن ماسکو ان سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہا ہے۔ایران کو اپنے مفادات کیلئے لڑتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پیوٹنپیوٹن نے یوکرین کی جانب سے روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ماسکو اس کا بھرپور جواب دے گا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی امریکی نمائندہ یوکرین کے معاملے پر کوئی مثبت پیش رفت لانے میں کامیاب ہوتا ہے تو روس کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بشرطیکہ یوکرین پر سنجیدہ اور ٹھوس گفتگو کی جائے۔