امریکا کا ایران سے تعاون کرنے والے دو بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ایران سے تعاون کرنے والے دو بینکوں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی، ایران میں مالی بحران کے آثار نظر آ رہے ہیں، اقتصادی دباؤمزید بڑھایا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب سے کاروبارکرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی حکومت کے مزید اثاثے منجمد کرنے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے۔امریکا کی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے اور آبنائے ہرمز میں آزاد جہازرانی یقینی بنانے کیلئے چین سے بات چیت جاری ہے، ایران میں ایک چھوٹا گروہ ہمیشہ اقتدارپرقابض نہیں رہ سکتا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران میں پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے امریکی افواج نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔روسی صدر پیوٹن کا امریکا کے خلاف جنگ میں ایران کی مکمل حمایت کا اعلانسینٹ کام نے بیان میں کہا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور خطے میں تعینات امریکی فوجیوں کے خلاف پاسداران انقلاب کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملے کے ردعمل میں ہیں۔