نیپال: طوفانی سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

Wait 5 sec.

نیپال: نیپال اور چین میں سیلاب اور تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 1,019 تک پہنچ گئی، جبکہ 4,462 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہمالیہ کے سرحدی علاقوں میں آنے والے تباہ کن طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,019 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں 4,462 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق نیپال کی جانب ہلاکتوں کی تعداد 1,003 ہو چکی ہے جبکہ چین میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔لاپتہ افراد اور غیر ملکی: دونوں ممالک کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 4,462 افراد لاپتہ ہیں جن میں 844 غیر ملکی بھی شامل ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔نیپال : سیلاب میں لاپتا بیٹے کی تلاش، خاندان کی دردناک کہانیافسوسناک سانحہ 26 اگست کو پیش آیا تھا جب نیپال کے ماؤنٹ لانگٹانگ لیرنگ پر گلیشیر ٹوٹنے سے برف اور چٹانوں کا تودہ گرا، جس نے متعدد وادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہی مچادی تھی۔