واشنگٹن: امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے استعفیٰ دے دیا۔ ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے اس حوالے سے فوری طور پر تبصرے سے گریز کیا ہے، ڈرسکول کے ترجمان نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹ میں عرصے سے اختلافات تھے جس کے بعد آج انہوں نے صدر ٹرمپ کو استعفیٰ بھیج دیا، ڈرسکول نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔پیٹ ہیگسیتھ نے اس سے پہلے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈوناہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ پیش کردیا تھا۔صدر ٹرمپ کو بال روم منصوبے میں بڑا ریلیف مل گیاوائٹ ہاؤس ترجمان اینا کیلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکرٹری ڈرسکول نے ’امر یکا کو دوبارہ مضبوط بنانے‘ کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے، انہوں نے تاریخی فوجی آپریشنز کے دوران شاندار قیادت کی۔