روسی فوج میں بھرتی 51 بھارتی یوکرین جنگ میں جان گنوا بیٹھے

Wait 5 sec.

ماسکو: روسی فوج میں بھرتی ہونے والے 227 بھارتی شہریوں میں سے 51 یوکرین جنگ میں لقمہ اجل بن گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ روسی آرمی میں شامل 139 بھارتی شہریوں کو فارغ کیا جاچکا ہے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق روسی آرمی میں اب بھی تقریباً دو درجن بھارتی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بھارتی نوجوان روسی فوج میں شامل ہوئے۔چین اور روس کے درمیان مستقل ویزا فری معاہدہ، اہم خبر آ گئیبھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی فوجیوں کے ہلاکتوں کے بعد روس میں بھرتی افراد کی واپسی کیلئے مودی حکومت کو حکم جاری کردیا ہے۔