تہران: ترجمان ایران فوج، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ایران فوج، بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ سیکڑوں امریکی فوجی بھی مارے گئے، امریکا اور اسرائیل ہلاکتوں کوچھپا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق میں بھی اصل ہلاکتیں بعد میں بتائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی اڈے رکھنے والے ممالک کو احساس ہوگیا ہے کہ جو امریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرے گا؟۔امریکی فوج کے سیکریٹری ڈین ڈرسکول نے استعفیٰ دے دیاشکارچی نے مزید کہا کہ رہبر معظم آیت اللّٰہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے معصوم طلبہ کی شہادت کا جلد یا بدیر بدلہ ضرور لیا جائے گا۔