(یکم ستمبر 2026): کٹی ہوئی پتنگ لوٹنے کی کوشش کے دوران 9 سالہ لڑکا چار سو فٹ گہرے کنویں میں گر گیا۔یہ واقعہ بھارتی ریاست راجھستان میں پیش آیا، جہاں الور کے علاقے می کٹی ہوئی پتنگ کو لوٹنے کے لیے 9 سالہ بچہ 400 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا۔ تاہم کرشماتی طور پر اس کی جان بچ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھانو گجر نامی لڑکا دیگر بچوں کے ساتھ کٹی ہوئی پتنگ کو لوٹنے کی کوشش میں تھا کہ کھیت میں کھودے گئے گہرے کنویں میں گر گیا، تاہم وہ 50 فٹ گہرائی میں جا کر پھنس گیا۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو ٹیمیں اور اہل علاقہ وہاں جمع ہو گئے اور کافی تگ و دو کے بعد لڑکے کو زندہ کنویں سے نکال لیا گیا۔لڑکے کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔