تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید امریکی حملوں پر فیصلہ کن جواب دینے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا جنگ کاخواہاں نہیں لیکن جارحیت پر کبھی خاموش نہیں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی مزید جارحیت یا حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔کرغزستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جارحیت پر کبھی خاموش نہیں رہے گا اور اگر ایران پر مزید حملہ کیا گیا تو حملہ آوروں کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام اور بے امنی سے تمام ممالک کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، اس لیے علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی کا شکار ہے: شہرام ایرانیانہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بیانیہ مسلط کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقاتیں علاقائی سلامتی، معاشی اور سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور ان ملاقاتوں سے تمام ممالک کے لیے سازگار نتائج سامنے آسکتے ہیں۔