منیلا : فلپائنی کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کرلی۔تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے زیر قبضہ افغانستان منشیات اسمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے اور نارکو ٹریڈ کا پھیلتا جال خطے کیلئےسنگین خطرہ بن گیافلپائنی حکام نے منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔فلپائن بیورو آف کسٹمز اور پاکستان ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کے دوران افغانستان سے آنے والے 2 تجارتی کنٹینرز سے 43 کلوگرام اعلیٰ معیار کی میتھ ایمفیٹامین برآمد کی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں اس منشیات کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالرلگایا گیا ہے۔منشیات کو نہایت چالاکی سے "ٹالکم اسٹون” (تجارتی پتھروں) سے مشابہ پیکجوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔فلپائنی کسٹمز کمشنر ایریل نیپوموسینو نے بتایا کہ جدید رسک مینجمنٹ، خفیہ اطلاعات اور بارڈر کنٹرول کی سخت نگرانی کے باعث اس کھیپ کی نشاندہی ممکن ہوئی۔ماہرین کے مطابق طالبان حکومت کے تحت افغانستان نارکو-اکانومی کا گڑھ بن چکا ہے، جہاں سے تیار ہونے والی مصنوعی منشیات اب خطے اور عالمی منڈیوں کے لیے ایک سنگین سیکیورٹی اور صحت کا خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک افغانستان میں شفاف اور ذمہ دارانہ حکمرانی قائم نہیں ہوتی، تب تک بین الاقوامی نارکو-ٹیریرازم اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس پر قابو پانا مشکل رہے گا۔