واشنگٹن: امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے خارگ پر اچانک بمباری کر دی ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 ایرانی میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی جزیرے خارگ پر میزائل لانچ پوزیشنز کو نشانہ بنایا ہے، جہاں ان کے دعوے کے مطابق پاسداران انقلاب راکٹ لانچ کی تیاری کر رہے تھے۔حکام نے کہا یہ حملہ ایران کے علاقے پر 30 روز بعد امریکا کی پہلی کارروائی ہے، روئٹرز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی جزیرے خارگ کے قریب دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں، امریکی حملے میں 2 ایرانی لانچرز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔آبنائے ہرمز میں واقع یہ چھوٹا سا جزیرہ، اسٹریٹجک بندرگاہ بندر عباس کے قریب ہے اور خلیج کے دہانے پر موجود بحری جہاز رانی کے راستوں پر نظر رکھتا ہے۔ اس بنا پر ایران سے متعلق کشیدگی، بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی رسد کے معاملات میں اسے اہم حیثیت حاصل ہے۔پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ خارگ جزیرے پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے، جارحیت کا بدلہ اور حملوں آوروں کو سزا دی جائے گی، امریکی حملے میں فوجی اور شہری نشانہ بنے ہیں۔