دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی کا شکار ہے: شہرام ایرانی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی بحری فوج کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں سے متعلق شدید غلط فہمی کا شکار ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہرام ایرانی نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے ایرانی عوام اور مسلح افواج کے عزم و ارادے کا انتہائی غلط اندازہ لگایا ہے۔رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں شدید غلط فہمی کا شکار ہے، بحریہ اپنے شہدا کے خون سے مزید قوت حاصل کرے گی۔ایران کا جوابی وار، اردن میں امریکی فضائی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے، ویڈیو بھی جاری کر دیانہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ مزید عزم و حوصلے، پختہ ارادے کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی اور دشمن کو سبق سکھاتی رہے گی۔