ایران کے جزیرہ لارک پر حملے کے بعد اردن میں امریکی فوج پر حملے کی اطلاعات، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Wait 5 sec.

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی ایرو سپیس فورس نے امریکہ کی جانب سے لارک جزیرے پر حملے کے جواب میں اردن میں کنگ حسین اور الازرق ایئربیسز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اردن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ میزائلوں کو روک لیا۔