ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران: ایران نے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے میں متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی جارحیت کے جواب میں آپریشن کا دوسرامرحلہ شروع کر دیا ہے، اور اردن میں امریکی اڈے ’کیمپ ٹائٹن‘ پر بیلسٹک میزائلوں سے شدید حملہ کیا ہے۔پاسداران انقلاب نے خلیج عقبہ کے ساحل پر واقع کیمپ ٹائٹن پر حملے میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پاسداران نے کہا کہ اردن میں امریکی اڈے پر حملے میں اڈے پر آر کیو 4، ایم کیو 9 ڈرونز کے ہینگرز نشانہ بنے، اور حملے میں متعدد امریکی ڈرونز تباہ ہو گئے، اور کئی پائلٹس اور تکنیکی عملہ بھی ہلاک ہوا، حملے میں امریکی اڈے کے تکنیکی بنیادی ڈھانچے کی متعدد تنصیبات بھی جل گئی ہیں۔امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰاس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ دوپہر 12 بجے امریکی افواج نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں امریکی فوج نے سریک کے مقام پر شادی کی تقریب پر حملہ کر کے 4 افراد کو شہید اور 50 کو زخمی کر دیا، اور کہا کہ سریک حملے نے میناب اسکول اور لامرد اسٹیڈیم کے واقعات کی یاد تازہ کر دی۔