تہران: ایرانی میڈیا اور پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا نے سیرِک کے مقام پر شادی کی ایک تقریب پر حملہ کر کے 4 افراد کو شہید اور 50 کو زخمی کر دیا ہے۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے ایک ویڈیو فوٹیج شیئر کی ہے جس میں امریکی حملے کے بعد سیرِک میں شادی کی تقریب کے مقام پر بڑے پیمانے پر تباہی دکھائی گئی ہے۔Rising death and injury toll; 4 killed and 50 injured in U.S. attack on a wedding ceremony in Sirik. pic.twitter.com/e4B2cgR0ix— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) September 1, 2026 فوٹیج میں امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر تیزی سے حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ پس منظر میں لوگوں کی چیخ و پکار بھی سنائی دے رہی ہے۔پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ سیرک حملے نے میناب اسکول اور لامرد اسٹیڈیم کے واقعات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰایرانی ہلالِ احمر نے کہا کہ جنوبی علاقے میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران امریکی حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ہلالِ احمر نے ایکس (X) پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں کہا ’’امریکی میزائل حملے کے بعد ہرمزگان صوبے کے سیرِک کاؤنٹی کے شہر کوہِستک میں ایک رہائشی مکان سے شادی کی تقریب جاری تھی کہ وہاں بموں کے ٹکڑے آ گرے۔‘‘ہرمزگان صوبے کے نائب گورنر احمد نفیسی نے ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کو فون پر گفتگو میں بتایا ایک رہائشی مکان میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ انھیں نشانہ بنایا گیا۔