امریکا نے عراق کو فوجی ہیلی کاپٹرز و سامان کی فروخت کی منظوری دیدی

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکا نے عراق کو 80 کروڑ ڈالرز مالیت کے فوجی ہیلی کاپٹرز اور متعلقہ سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ اس فروخت سے عراق کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی۔رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرز سے عراق کی فضائی نقل و حمل، نگرانی اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔عراق کی زیارت کے نام پر شہریوں سے لاکھوں بٹورنے کا انکشافمحکمہ خارجہ کے مطابق ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کا مرکزی ٹھیکہ امریکی کمپنی بیل ٹیکسٹرون کے سپرد کیا جائے گا۔