کھٹمنڈو (یکم ستمبر 2026): نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد زمین سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا جس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچائی سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔ تاہم اسی سیلابی پانی کے نیچے میں کروڑوں روپے کا خزانہ نکل آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تریشولی کے ایک بینک کا لاکرز تلاش کیا، جس میں سے 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔پولیس نے لاکر ملنے کے بعد اس کو توڑ کر یہ تمام قیمتی اشیا برآمد کیں اور سب کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔تریشولی کے ایسے ہی ایک بینک سے نیپال پولیس نے تقریباً 50 کروڑ کا سونا، 1.5 کروڑ نیپالی روپے اور کئی اہم دستاویزات نکالے ہیں۔ نیپال پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینک سے نکالے گئے لاکرز کو جے سی بی مشینوں کے ذریعہ لے جایا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’کرشی وکاس بینک‘ کی تریشولی ڈھونگے شاخ سے تقریباً 1.5 کروڑ روپے نقد، تقریباً 50 کروڑ روپے کا سونا اور اہم دستاویزات محفوظ مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں نیپال پولیس کے اہلکاروں کو بینک کے بیسمنٹ میں داخل ہونے کے لیے مبلہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔करिब ८ घण्टाको निरन्तर प्रयास पछि कृषि विकास बैंक, त्रिशूली ढुंगे शाखाबाट करिब रु. १.५ करोड नगद, अनुमानित रु. ५० करोडको सुन तथा महत्वपूर्ण कागजात सुरक्षित स्थानमा सार्दै नेपाल प्रहरी । pic.twitter.com/vAOoOP2VT8— Nepal Police (@NepalPoliceHQ) August 30, 2026 واضح رہے کہ نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے باعث عمارتوں اور گاڑیوں سمیت تمام چیزیں کئی فٹ نیچے ملبے میں دب چکی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی بینک بھی ملبے میں دب گئے ہیں۔گزشتہ روز ایک بینک کی تجوری بہہ کر تریشولی ندی کے راستے دھاڈنگ پہنچ گئی تھی جہاں لوگوں نے اس کو توڑ کر نقدی نکال لی تھی۔ پولیس نے اس کی ویڈیو سامنے آنے پر 29 افراد کو مبینہ طور پر تجوری توڑ کر اس میں موجود نقد رقم نکالنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 92,68,505 روپے نقدی برآمد کی کی تھی۔نیپال تباہ کن سیلاب: اسکول پرنسپل نے 1643 بچوں کو کیسے بچایا؟