تہران: ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کے ایران پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے پشیمان ہونے تک ایران اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد بے گناہ شہری شہید ہو گئے۔ایرانی مسلح افواج نے خطے میں امریکی اڈوں کیخلاف میزائل اور ڈرون حملے کیے، حملوں سے دشمن کے بنیادی ڈھانچے، تنصیبات اور اسلحے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰاُنہوں نے کہا کہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دشمن پشیمان نہیں ہو جاتا، جارح امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرنے والے کسی بھی ملک کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔