یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، پیوٹن کا اعلان

Wait 5 sec.

بشکیک: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اس کا دشمن بکھرتا رہے گا، اور روسی افواج فتح حاصل کر لیں گی۔روسی صدر نے یوکرینی ڈرونز کو بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ روس کے لیے اصل چیلنج یوکرینی ڈرون ہیں، ماسکو ان سے نمٹ رہا ہے، انھوں نے یوکرین کی جانب سے روسی فضائی حدود بند کرنے کی دھمکی ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ماسکو اس کا بھی جواب دے گا۔انھوں نے ساتھ ہی کہا کہ کوئی امریکی نمائندہ مثبت پیش رفت لانے میں کامیاب ہوتا ہے تو ماسکو کو اعتراض نہیں ہے، لیکن یوکرین پر کوئی بھی بات چیت ٹھوس ہونی چاہیے۔روسی صدر پیوٹن کا امریکا کے خلاف جنگ میں ایران کی مکمل حمایت کا اعلاناس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے امریکا کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان بھی کیا، اور کہا روس مشکل حالات میں ایران کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری ہے اور ماسکو تہران کے ساتھ اپنے رابطے اور تعاون جاری رکھے گا۔