روس اور ایران اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، مسعود پزشکیان

Wait 5 sec.

بشکیک: روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ پہلے جو امن قائم ہوا تھا، وہ دیرپا ثابت نہ ہوسکا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ روس اور ایران اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور ہم امریکا کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا نے ہمارے طلبہ، بے گناہ نوجوانوں اور لوگوں کو قتل کیا۔ جو وہ کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔امریکا میں شٹ ڈاؤن سے متعلق اہم خبرایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ روس اس میں ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور اسی لیے ایران بھی روس کے ساتھ ہر مشکل میں ساتھ ہے۔