سیلاب بھی محبت نہ روک سکا، جوڑے نے گھٹنوں تک بھرے پانی میں شادی رچا لی

Wait 5 sec.

منیلا(2 ستمبر 2026): فلپائن میں طوفانی بارشوں کے بعد گھٹنوں تک بھرے سیلابی پانی میں ایک جوڑے نے اپنی شادی رچا لی۔فلپائن میں طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصے گزشتہ ایک ماہ سے زیرِ آب ہیں، تاہم ایسے میں ایک جوڑے نے اپنے اس خوبصورت دن کو یادگار بنانے کے لیے انوکھا راستہ نکالا اور گھٹنوں تک بھرے سیلابی پانی میں شادی رچا لی۔دارالحکومت منیلا میں واقع سینٹ جان دی بپٹسٹ چرچ میں شدید بارش کے باعث پانی بھر گیا تھا، لیکن اس کے باوجود دلہن لیان لیزا گالانگ نے ہمت نہ ہاری۔ View this post on Instagram A post shared by The UAE Times (@theuaetimesofficial)وہ سفید عروسی لباس زیب تن کیے اور ہاتھ میں سفید پھولوں کا گلدستہ تھامے سیلابی پانی کے درمیان سے گزر کر چرچ پہنچیں، جہاں ان کی شادی گلبرٹ چیکو کے ساتھ انجام پائی۔دولہا گلبرٹ چیکو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شادی کی تمام تیاریاں پہلے ہی مکمل کر رکھی تھیں اور انہیں اس بات کی ذرا بھی پرواہ نہیں تھی کہ ان کا عروسی لباس اور کوٹ پانی میں بھیگ جائے گا۔اس انوکھے انداز میں شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ مشکلات کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، زندگی کے اہم ترین دن کی خوشیوں کو ماند نہیں پڑنے دیا جا سکتا۔