یوکرین نے ترکیہ سے وابستہ دو بحری جہازوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ترکیہ کے وابستہ بحری جہازوں پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ترکیہ نے یوکرینی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترک میڈیا نے بتایا کہ روس جانے والے مال بردار جہازکو بحیرہ اسود میں تین ڈرون سےنشانہ بنایا گیا ہے امداد کے لیے پہنچنے والا دوسرا جہاز بھی ڈرون کی زد میں آگیا۔یوکرین کا کہنا ہے بحیرہ اسود جنگی زون ہے روس سے تجارت کرنے والےجہازوں کو خطرات مدنظر رکھنا چاہیے۔International News Today – US, UK, Saudi Arabia, UAE, Kuwaitترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں جہاز روس کی بندرگاہ نووروسیسک سے روانہ ہونے کے بعد بحیرہ اسود میں ڈرون حملوں کا نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں عملے کے کئی افراد زخمی ہوئے۔ وزارت کے مطابق زخمیوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ترک حکام نے بحیرہ اسود میں روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارہا خبردار کرنے کے باوجود شہری جہاز رانی متاثر ہو رہی ہے، جو عالمی تجارت اور خوراک کی سپلائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے