تہران (29 اگست 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے 2 ہفتوں میں 130 ملین بیرل تیل کی نقل و حمل کا دعویٰ مذاق ہے۔باقر قالیباف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران سے جنگ کی صورت میں 130 ارب ڈالر لاگت آئے گی، امریکی ایما پر کاغذی تیل کی منڈیوں میں خفیہ مداخلت کرنے والی کمپنی کو 130 ملین ڈالر نقصان ہوا، تیل کی منڈیوں میں خفیہ امریکی مداخلت کا ایران کو علم ہو گیا تھا۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ اے جھوٹے! امریکی ٹریژری بانڈز پر ملنے والے منافع کو دیکھو، امریکی ٹریژری بانڈز پر ملنے والا منافع تیزی سے آسمان کو چھو رہا ہے، 30 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز پر منافع کی شرح تقریباً 5.3 فیصد تک پہنچ گئی۔قبل ازیں، اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے انکشاف کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج کے علاقے میں اب بھی تقریباً 400 بحری جہاز پھنسے ہیں۔میری ٹائم ایجنسی کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال ابھی بھی خراب ہے، رکن ممالک و شپنگ انڈسٹری سے سمندری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے کیلیے مزید سیاسی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔