میئر لندن صادق خان پر بھاری جرمانہ عائد

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ میں لندن کے میئر صادق خان پر بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے کے مقدمے میں جرمانہ کر دیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی وی ایل اے نے میئر لندن صادق خان کے خلاف 24 سال پرانی نسان مائیکرا کا ٹیکس نہ دینے پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس پر مجسٹریٹ نے انہیں ان کی غیر موجودگی میں قصور وار قرار دیا۔رپورٹس کے مطابق لندن کے میئر کو 220 پاؤنڈ جرمانہ اور 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اُنہیں گاڑی کے واجب الادا ٹیکس کی مد میں 35.84 پاؤنڈ بھی دینا پڑیں گے۔سٹی ہال حکام کا کہنا ہے کہ متنازع گاڑی نہ صادق خان اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی ملکیت ہے جبکہ ڈی وی ایل اے نے مقدمے اور سزا کے حالات کا ازسرِ نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی وی ایل اے کی جانب سے ممکنہ غلط اندراج کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میئر لندن صادق خان برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن مقررعدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خطوط لندن کے میئر کے دفتر کے بجائے گورڈن ریمزے کے ریسٹورنٹ بھیجے گئے۔