بہار کی راجدھانی پٹنہ کے بائپاس تھانہ علاقہ میں واقع قومی شاہراہ پر جمعہ کو خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے بعد زبردست ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ یہاں تیز رفتار بس کی زد میں آنے سے 26 سالہ نوجوان منیش کمار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ اور متوفی کے اہل خانہ مشتعل ہو گئے اور سڑک پر نکل آئے۔ اس حادثہ سے غصہ میں بھرے ہجوم نے قومی شاہراہ کو جام کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ پُرتشدد ہو گیا۔ لوگوں نے بس سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔VIDEO | Bihar: Violence erupts on Patna's NH-30 after a fatal road accident. Several vehicles were torched by a mob. Stone pelting also reported.(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/oI9Dhd0i7c— Press Trust of India (@PTI_News) August 7, 2026عینی شاہدین کے مطابق سڑک حادثہ کے بعد لوگوں نے اس بس کو گھیر کر آگ لگا دی، جس نے منیش کمار کو ٹکر ماری تھی۔ کچھ ہی دیر میں بس شعلوں کی زد میں آ گئی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی، لیکن مشتعل ہجوم کی مخالفت کے باعث فائر بریگیڈ اہلکاروں کو بغیر کارروائی کے واپس لوٹنا پڑا۔ ہجوم نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی بھی مخالفت کی، جس کے باعث انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل افراد نے صرف بس ہی نہیں بلکہ قریب کھڑی 4 سے 5 دیگر گاڑیوں کو بھی آگ کے حوالے کر دیا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگے کے حوالہ کیے جانے کی بھی خبر دی گئی ہے۔ اس دوران مشتعل افراد نے پولیس اور میڈیا اہلکاروں پر پتھراؤ کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ واقعہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر ٹھہر سی گئی۔ کافی دیر تک سڑک پر کشیدگی اور افراتفری کا ماحول برقرار رہا۔#WATCH | Patna, Bihar | An enraged crowd set three police jeeps on fire near Zero Mile after a man died in a road accident in that area. pic.twitter.com/nsRvdLk5KE— ANI (@ANI) August 7, 2026اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران اضافی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے لوگوں کو سمجھانے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور تشدد میں ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر اضافی سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔