بیرون ملک سے امریکا آ کر بچے کی پیدائش پر پابندی عائد

Wait 5 sec.

واشنگٹن(7 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیدائشی شہریت  کو محدود کرنے کے لیے دو نئے صدارتی احکامات پر دستخط کر دیے ہیں۔ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنے کے نئے احکامات کے نفاذ کے بعد ’برتھ ٹورازم‘ یعنی صرف نومولود کو امریکی شہریت دلانے کی غرض سے امریکا آ کر بچے کی پیدائش پر باضابطہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پیدائشی شہریت کی موجودہ تشریح کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور بعض افراد نے اس عمل کو ایک منافع بخش کاروبار بنا لیا ہے۔اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی بھی غیر ملکی شہری کو محض بچے کی پیدائش کے ذریعے امریکی شہریت حاصل کرنے کے مقصد کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ اس سے قبل صدر ٹرمپ کی ایسی ہی ایک سابقہ کوشش کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے، جس کے بعد اس نئے صدارتی اقدام پر قانونی حلقوں میں بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔