ماسکو میں بم دھماکے سے روسی فوج کے دو سینئر جنرل ہلاک

Wait 5 sec.

ماسکو7 اگست 2026): ماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے دو سینئر جرنیل ہلاک ہو گئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے دو سینئر جرنیل ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل یروشلیموف اور میجر جنرل ویلری پلوخوتنیوک شامل ہیں۔دوسری جانب، روسی وزارتِ دفاع نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی جانب جانے والے تین فوجی سامان بردار (ڈرائی کارگو) جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کی صبح ڈرون حملوں کے ذریعے کی گئی، اور یہ جہاز یوکرین کے لیے فوجی سامان لے کر جا رہے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں حملوں میں اضافے کے باعث بین الاقوامی تجارت اور اناج کی سپلائی و برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔