97 سالہ برطانوی خاتون نے پھر دنیا کو حیران کر دیا

Wait 5 sec.

لندن(7 اگست 2026): برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 97 سالہ خاتون بیٹی برومیج نے ایک بار پھر اپنے عزم اور حوصلے سے دنیا کو دنگ کر دیا۔97 سالہ خاتون بیٹی برومیج نے چھوٹے اڑتے ہوئے طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر خطرناک ترین ’ونگ واک‘ کا شاندار مظاہرہ کیا اور اس سنسنی خیز کارنامے کے ساتھ اپنا ہی پچھلا عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔بیٹی برومیج طویل عمری کے باوجود بلند حوصلے کی مثال بن چکی ہیں، جو گزشتہ دس سال کے دوران اب تک چھ مرتبہ یہ انتہائی خطرناک اور سنسنی خیز کارنامہ کامیابی کے ساتھ انجام دے چکی ہیں۔اپنے اس غیر معمولی اور دل دہلا دینے والے شوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیٹی برومیج کا کہنا تھا کہ وہ زندگی کی یک رنگی اور بوریت سے بچنے کے لیے یہ خطرناک اسٹنٹ کرتی ہیں تاکہ ان کا ہر آنے والا دن ہمیشہ کے لیے یادگار بن سکے۔ان کے اس جرات مندانہ کارنامے کو دنیا بھر میں حیرت اور تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔