ہماچل پردیش میں جاری موسلادھار بارش نے ایک بار پھر معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ایس ای او سی) کی جانب سے جمعہ کی صبح 10 بجے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ریاست میں 145 سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہیں، 224 بجلی کے ڈسٹریبیوشن ٹرانسفارمر (ڈی ٹی آر) بند پڑے ہیں، اور 14 پینے کے پانی کے پروجیکٹس بھی متاثر ہوئے ہیں۔Shimla, Himachal Pradesh: Himachal Pradesh is likely to witness active monsoon conditions, with an orange alert issued for heavy to very heavy rain on August 10 and 11. The weather department has advised people to remain cautious and stay away from rivers and streams pic.twitter.com/BojX0DBRAq— IANS (@ians_india) August 7, 2026بارش کا سب سے زیادہ اثر منڈی ضلع میں دیکھا جا رہا ہے، جہاں 66 سڑکیں بند پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ منڈی میں 182 بجلی کے ٹرانسفارمر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ کلو ضلع میں 31 سڑکیں اور 31 ٹرانسفارمر متاثر بتائے گئے ہیں۔ اسی طرح سرمور میں 28 سڑکیں، شملہ میں 12 سڑکیں، کانگڑا میں پانچ سڑکیں، اونا میں 2 سڑکیں اور کنور میں ایک سڑک بند ہے۔ کنور میں چورا-چھوٹا کمبا لنک روڈ بند ہونے سے آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔हिमाचल प्रदेश के कुल्लू में लगातार बारिश के कारण ब्यास नदी का जलस्तर बढ़ गया है। नदी में पानी बढ़ने से आसपास के इलाकों में चिंता बढ़ गई है। लगातार बारिश के चलते प्रशासन हालात पर नजर बनाए हुए है। लोगों से नदी और आसपास के निचले इलाकों से दूर रहने की अपील की जा रही है। मौसम विभाग ने… pic.twitter.com/fFEvMDVeGD— AajTak (@aajtak) August 7, 2026بجلی کی فراہمی کی بات کریں تو منڈی کے بعد کلو سب سے زیادہ متاثر ہے۔ شملہ میں 7 اور سولن میں 3 ٹرانسفارمر بند ہونے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ پینے کے پانی کے پروجیکٹس پر بھی بارش کا شدید اثر پڑا ہے، جن میں شملہ ضلع کے 5 پروجیکٹس سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔Kullu, Himachal Pradesh: Continuous rain has been lashing Kullu since last night, causing the Beas River to swell. The district administration has urged people to remain cautious and avoid going near the river. pic.twitter.com/Mn91nUEC98— IANS (@ians_india) August 7, 2026ریاستی حکومت کی جانب سے جاری مجموعی مانسون نقصانات کی رپورٹ کے مطابق 30 جون سے 6 اگست 2026 کے درمیان مانسون کے باعث ریاست میں 142 افراد ہلاک جبکہ 224 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس مدت کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو ملا کر تقریباً 797.86 کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی، جل شکتی، تعلیم، دیہی ترقی اور دیگر محکموں کو بھی شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ غیر سرکاری املاک، مکانات، زراعت اور باغبانی کے شعبے کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔#WATCH | Himachal Pradesh | Hill town of Shimla witnesses intense and persistent rainfall pic.twitter.com/PK88O6qLfO— ANI (@ANI) August 6, 2026اس درمیان ریاستی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ اس سے آئندہ پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔