راہل گاندھی بی جے پی اور اس کے لیڈران کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ حالانکہ اب انھوں نے جین-زی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی میں اپنے پسندیدہ لیڈر کا انکشاف کیا ہے۔ دراصل راہل گاندھی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ’آسک می اینی تھنگ‘ (مجھ سے کچھ بھی پوچھیے) سیشن میں جین-زی کے کئی سوالوں کا جواب دیا۔ سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’’بی جے پی میں آپ کے پسندیدہ لیڈر کون ہیں؟‘‘"Hello, Uncle Amarinder!"LoP Shri @RahulGandhi gives a warm shoutout to his favourite politician from the BJP. pic.twitter.com/kwgQPDZ5SV— Congress (@INCIndia) August 6, 2026اس سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتے نظر آ رہے ہیں ’’کیپٹن امرندر سنگھ۔ میں نے ان کے ساتھ کافی کام کیا ہے۔ وہ بہت پرسکون مزاج کے ہیں۔ ساتھ ہی وہ فوجی تاریخ کے ماہر بھی ہیں۔ اسی لیے میں انہیں کافی پسند کرتا ہوں۔‘‘ آخر میں وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہتے ہیں ’’ہیلو انکل امرندر۔‘‘چھاتروں کی گونج: ’بی جے پی راہل گاندھی سے ڈر رہی‘، پریاگ راج میں پروگرام کی بکنگ منسوخ ہونے پر کانگریس کا سخت ردعملقابل ذکر ہے کہ کیپٹن امرندر سنگھ 2 بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے کانگریس پارٹی میں تھے، لیکن اب بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ امرندر سنگھ نے 2021 میں کانگریس چھوڑ دی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے 27 اکتوبر 2021 کو اپنی نئی پارٹی ’پنجاب لوک کانگریس‘ قائم کی۔ اس کے بعد 19 ستمبر 2022 کو اپنی پارٹی کا بی جے پی میں انضمام کر کے وہ باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔, . ❤️", , ." pic.twitter.com/sGLEPNj0L7— Congress (@INCIndia) August 6, 2026’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن میں جین-زی نے کئی سوال کیے، جن میں سے کچھ کے جواب انھوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دیے ہیں۔ ایک سوال کتوں سے محبت کے بارے میں بھی کیا گیا تھا، جس کے جواب میں انھوں نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جانوروں کو بھی زمین پر برابر کے احترام کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔‘‘ ویڈیو میں انہوں نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کے پالتو کتے ’نوری‘ کو بھی دکھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے نوری کے ساتھ ویڈیو بنایا ہے، اس پر وہ (سونیا گاندھی) ناراض ہوں گی، لیکن کوئی بات نہیں، سنبھال لیا جائے گا۔‘‘" ."LoP Shri @RahulGandhi on our education system pic.twitter.com/naYoK5zXUF— Congress (@INCIndia) August 6, 2026ایک صارف نے مذاق میں راہل گاندھی سے پوچھا کہ ’’کیا آپ بیٹ مین ہیں؟‘‘ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ ’’میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مجھے اور بیٹ مین کو کبھی ایک ہی جگہ ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔‘‘ تعلیمی نظام سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’تعلیمی نظام مفکرین کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔‘‘