آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی، منگل کو 7 جہاز گزر گئے

Wait 5 sec.

(12 اگست 2026): آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی ہے، امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے ایکس پر لکھا آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل دوبارہ 90 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔کرس رائٹ نے کہا کہ خلیجی خطے سے مجموعی طور پر یومیہ ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل عالمی مارکیٹ تک پہنچ رہا ہے، یہ سب کچھ خلیجی اتحادیوں اور امریکی فوج کی مشترکہ کوششوں ممکن ہوا۔جدید پائپ لائنز اور برآمدی سہولیات کے ذریعے مزید یومیہ 50 سے 70 لاکھ بیرل تیل خطے سے باہر بھیجا جا رہا ہے۔دریں اثنا، میری ٹائم انفارمیشن پلیٹ فارم میرین ٹریفک کے تازہ ترین ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز سے 7 بحری جہاز گزرے ہیں، سی این این نے رپورٹ کیا اِسی روز مشرق وسطیٰ کے گرد و نواح کے سمندری پانیوں میں بمباری کے مختلف واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔منگل ہی کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ خلیجِ عمان میں موجود امریکی فورسز نے ایران کی جانب جانے والے پاناما کے پرچم بردار ایک مال بردار بحری جہاز کی اسٹیئرنگ کی صلاحیت ناکارہ بنا دی۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق جہاز نے ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی اور امریکی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے جہاز پر 2 میزائل داغے۔وینزویلا اسرائیل تعلقات بحالسینٹکام نے کہا کہ مذکورہ جہاز نے ایران کی جانب سفر روک دیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی فورسز ایران کے خلاف ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایک الگ الرٹ میں برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے منگل کو خلیجِ عمان میں ایک کنٹینر بردار بحری جہاز سے متعلق واقعے کی اطلاع دی کہ اس پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد عملے نے ہنگامی مدد کے لیے کال کی اور جہاز چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی۔عوامی میری ٹائم ریڈیو چینل پر نشر کیے گئے ایک پیغام کے مطابق جہاز پر 17 افراد سوار تھے اور واقعے کا مقام خلیجِ عمان کے مشرقی سرے کے قریب بتایا گیا۔اسی روز UKMTO نے ایک اور واقعے کی رپورٹ بھی جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ بحیرۂ احمر کے جنوبی حصے میں ایک مال بردار بحری جہاز کو نامعلوم سمت سے داغے گئے کسی پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔