سمراٹ حکومت میں ہوا ’ڈسٹ بن گھپلہ‘، روہنی آچاریہ نے لگایا سنگین الزام

Wait 5 sec.

بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے سمراٹ چودھری حکومت پر بدعنوانی اور گھپلے کا الزام لگایا تھا۔ اب ان کی بہن روہنی آچاریہ نے بھی الزام لگایا ہے۔ روہنی نے سمراٹ حکومت پر ڈسٹ بن گھپلے کا الزام لگایا ہے۔ روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے حکومت کو نشانہ بنایا۔ روہنی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سمراٹ حکومت کا ایک اور جھول، ڈسٹ بن بھی ہوا انمول‘‘ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’بہار میں ڈسٹ بن بھی ’وی وی آئی پی‘ ہو گئی۔ جس ڈسٹ بن کی قیمت 1500 روپے بتائی جا رہی ہے، اسے 15000 روپے میں خریدا گیا ہے۔ یعنی کوڑے دان چھوٹا، لیکن بل دس گنا بڑا بنایا گیا ہے۔‘‘روہنی آچاریہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ ’’سمراٹ چودھری اور وزیر منگل پانڈے سے بہار کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ آخر اس ’مہنگے کوڑے دان‘ کا راز کیا ہے؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ یہ کچرا رکھنے کا ڈبہ ہے یا سرکاری خزانہ خالی کرنے کا نیا طریقہ؟‘‘ روہنی نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس میں 5 طرح کے ڈسٹ بن دکھائے گئے ہیں۔ اس پر ’بہار میں ڈسٹ بن گھپلہ‘ لکھا ہوا ہے۔सम्राट सरकार का एक और झोल डस्टबिन भी हुआ अनमोल ..बिहार में डस्टबिन भी ‘वीवीआईपी’ हो गया !!जिस डस्टबिन की कीमत ₹1,500 बताई जा रही है, उसे ₹15,000 में खरीदा गया है यानी कूड़ेदान छोटा, लेकिन बिल दस गुना बड़ा ..!!सम्राट चौधरी और मंत्री मंगल पांडेय से बिहार की जनता पूछ रही है… pic.twitter.com/8QTFMlVqpZ— Rohini Acharya (@RohiniAcharya2) August 11, 2026گزشتہ دنوں روہنی آچاریہ نے کہا تھا کہ راشٹریہ جنتا دل کی بہار بھر میں تمام کمیٹیوں کی تحلیل کے بعد پارٹی کے اندر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تنظیمی ازسرنو تشکیل کے درمیان روہنی آچاریہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا اور پارٹی لیڈر تیجسوی یادو کو نئی تنظیمی ساخت کی تشکیل کے حوالے سے مشورہ دیا تھا۔ روہنی آچاریہ نے کہا تھا کہ آر جے ڈی کی تمام تنظیمی اکائیوں اور شعبوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ بہت پہلے ہی لے لیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران لالو پرساد یادو کے سینئر رہنماؤں، کارکنوں اور پُرعزم حامیوں کو ترجیح دینے کی اپیل کی تھی۔