امت شاہ نے پارلیمنٹ میں بحث کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے، لیکن اس کے لیے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ 2 بجے تک لوک سبھا اسپیکر کو تحریر بھیج دیں۔ امت شاہ کی اس پیش قدمی کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ایک بار پھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اپوزیشن کا صاف کہنا ہے، ہم امت شاہ کی تقریر سننا ہی نہیں چاہتے۔ میرا ’ہم‘ سے مطلب ملک کی نوجوان نسل سے ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’امت شاہ میں ہمت ہی نہیں ہے، اور انہیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہیے۔‘‘लफ्फाजी नहीं- जवाब दें अमित शाह pic.twitter.com/ZhR6qA2erk— Congress (@INCIndia) August 12, 2026بدھ کے روز پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ احتجاج کرنے والے طلبا پر گولیاں کس نے چلائیں؟ اس کے احکامات کس نے دیے؟ لاٹھی چارج کے احکامات کس نے دیے؟‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا وہ احکامات وزارت داخلہ سے دیے گئے؟ کیا امت شاہ نے احکامات دیے، یا نہیں؟ اگر انہوں نے اس کے احکامات دیے تو انہیں استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ وہ قصوروار ہیں۔ اور اگر انہوں نے احکامات نہیں دیے تو بھی انہیں استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔‘‘When a man lacks the courage to speak the truth, his silence speaks for him.Amit Shah’s silence is his confession. pic.twitter.com/allKZBCadh— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 12, 2026راہل گاندھی نے امت شاہ کے سخت سیکورٹی میں پارلیمنٹ پہنچنے کا ذکر بھی نامہ نگاروں کے سامنے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ 20 دنوں سے ایوان میں نہیں آ رہے ہیں۔ وہ گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پارلیمنٹ آتے ہیں۔ ان کے گھر کے باہر پولیس کی کئی گاڑیاں کھڑی کی گئی ہیں کہ کہیں کوئی طالب علم نہ آ جائے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے واضح لفظوں میں کہا کہ وزیر داخلہ میں ہمت نہیں ہے کہ وہ طلبا کا سامنا کر سکیں۔अमित शाह में संसद आने की हिम्मत ही नहीं है।वो 20 दिनों से गायब हैं। अपने चैंबर में बैठे रहते हैं, लेकिन सदन में नहीं आते।उनके काफिले में करीब 30 गाड़ियां चलती हैं, घर के आगे हजारों पुलिस वाले खड़े रहते हैं कि कोई बच्चा न आ जाए। अमित शाह की इमेज का गुब्बारा फट चुका है, उससे… pic.twitter.com/2uf0x6nksd— Congress (@INCIndia) August 12, 2026اس درمیان کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں حاضر ہو کر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا موقف برقرار رکھے گی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کھڑگے نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’کل کچھ نہیں ہوگا۔ ہم وہی کرتے رہیں گے جو اب تک کرتے آ رہے ہیں۔‘‘ پارلیمنٹ احاطہ میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے مظاہرہ بھی کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’امت شاہ جواب دو‘ کے نعرے لگائے۔