کولمبیا زلزلہ، ہلاکتیں 250 سے تجاوز کرگئیں

Wait 5 sec.

پیریرا : کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی، عمارتوں کے ملبے تلے زندہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔مقامی حکام کے مطابق 7.4 شدت کا زلزلہ پیر کی صبح آیا جس کے بعد منگل کی صبح تک تقریباً 100آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جس سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات مزید بڑھ گئیں۔تباہ کن زلزلے سے رہائشی عمارتیں، مکانات، اسکول اور طبی مراکز شدید متاثر ہوئے، متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں، جبکہ کئی عمارتیں جھک گئیں یا مکمل طور پر منہدم ہوگئیں۔سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں ریسکیو اہلکاروں نے پوری رات کرینوں، کھدائی کرنے والی مشینوں اور بعض مقامات پر ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھی۔مقامی رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح تک زلزلے سے 254 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ان میں پیریرا میں 101 جبکہ ملک کے تیسرے بڑے شہر کالی میں 95 افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔کالی میں ایک اسپتال کی عمارت بھی منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد مریض عمارت کے اندر پھنس گئے۔ متاثرہ علاقوں میں شہری اپنے پیاروں کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تباہ شدہ عمارتوں کے قریب موجود رہے۔کولمبین حکام کے مطابق زلزلے سے ملک کے 6 ہوائی اڈوں کو نقصان پہنچا، متعدد پروازیں معطل ہوگئیں، زلزلے جھٹکے پیرو، ایکواڈور، پانامہ اور وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے۔صوبہ چوکو میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، منیزالیس شہر میں تاریخی چرچ کے مینار زمین بوس ہوگئے، تباہ ہونے والی عمارتوں اور ملبے کے درمیان متعدد افراد لاپتہ ہیں جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ : سو سے زائد اموات، سیکڑوں زخمی