چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز کامیابی سے مکمل

Wait 5 sec.

بیجنگ (13 اگست 2026): چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے نے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی۔شنہوا نیوز کے مطابق چین کا مقامی طور پر تیار کردہ بڑا مسافر طیارہ C919 بدھ کی سہ پہر بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کے بعد منگولیا کے نئے اولان باتور ایئرپورٹ پر بo حفاظت اتر گیا۔ اس کے ساتھ ہی طیارے کی پہلی باقاعدہ بین الاقوامی کمرشل مسافر پرواز مکمل ہو گئی۔اولان باتر آمد کے ساتھ ہی سی نائن ون نائن کے لیے پہلی بین الاقوامی تجارتی فضائی روٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 2 انجن والے اس طیارے کی لمبائی 127.6 فٹ، پروں کی چوڑائی 111.5 فٹ، طیارے کی اونچائی 39.32 فٹ ہے۔ٹیکساس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیںطیارے میں بہ یک وقت 156 سے 192 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، یہ طیارہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد 4 ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے، طیارہ چینی کمپنی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔C919 چین کا شہری استعمال کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پہلا بڑا مسافر جیٹ طیارہ ہے، کمرشل سروس میں شامل ہونے کے بعد سے یہ اندرونِ ملک متعدد روٹس پر کامیابی سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ قابلِ اعتماد پروازی کارکردگی، آرام دہ کیبن اور مستحکم حفاظتی معیار کے باعث اسے مارکیٹ میں وسیع پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔