پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل پر ناندیڑ میں ’کرپان‘ سے حملہ، بغرض علاج اسپتال میں داخل

Wait 5 sec.

پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر جان لیوا حملہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے ناندیڑ میں شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل کو ایک گردوارے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے فوراً بعد انھیں علاج کی غرض سے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔BREAKING: Sukhbir Singh Badal has reportedly been attacked by a Nihang Singh in Nanded. A police officer from his security detail was also injured. Badal is being taken to a private hospital for treatment.Earlier in the morning, he had visited Takht Sri Patna Sahib with his… pic.twitter.com/Uj85kTm1FW— Gagandeep Singh (@Gagan4344) August 13, 2026موصولہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ کے ماتا صاحب کور علاقہ میں موجود گرودوارہ میں ایک نہنگ نے دھاردار اسلحہ (جسے کرپان بتایا جا رہا ہے) سے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں سکھبیر بادل کے دائیں ہاتھ میں چوٹ آئی ہے۔ اس حملہ سے جائے وقوع پر تھوڑی دیر کے لیے افرا تفری مچ گئی، اور پھر فوراً ہی سکھبیر بادل کو قریب کے یشوسائی اسپتال لے جایا گیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر جانچ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ناندیڑ کے ضلع مجسٹریٹ راہل کارڈیلے نے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سکھبیر سنگھ بادل ذاتی دورہ پر گرودوارہ پہنچے تھے۔ انھیں طے وقت کے مطابق پوری سیکورٹی دی گئی تھی۔ جب وہ گرودوارہ پہنچے تو اچانک ایک شخص گرودوارہ احاطہ میں داخل ہوا اور ان پر حملہ کر دیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے سکھبیر بادل کو ہلکی چوٹیں آنے کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو بچانے پہنچے پولیس انسپکٹر کو بھی ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔Nanded, Maharashtra: Shiromani Akali Dal leader Sukhbir Singh Badal, who had arrived in Nanded from Punjab, was attacked near Mata Sahib Gurdwara at Hazur Sahib around 11 am. Sukhbir Singh Badal was admitted to a hospital following the attack. Police have detained one alleged… pic.twitter.com/Dj5s68hKTZ— IANS (@ians_india) August 13, 2026اس حملہ کے بعد جب سکھبیر بادل اسپتال پہنچے تو وہاں کچھ لوگوں نے ان کی ویڈیوز بنائیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ وہ ہاتھ پر کپڑا رکھ کر اسپتال میں داخل ہو رہے ہیں۔ حملہ کو واقعہ کے فوراً بعد ہی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ سکھبیر بادل کی سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔तब सुखबीर बादल पर चली थी गोली, कुछ फीट से बच गए थे, अब कृपाण से हुआ वारमहाराष्ट्र के नांदेड़ में पंजाब के पूर्व डिप्टी सीएम और शिरोमणि अकाली दल (SAD) के वरिष्ठ नेता सुखबीर सिंह बादल पर हमले से पंजाब समेत देश भर के लोग चकित हैं. बुधवार को दो बजे के करीब उनपर हमला हुआ है. उन्हें… pic.twitter.com/ms2P3v3X7S— AajTak (@aajtak) August 13, 2026قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب سکھبیر سنگھ بادل پر حملہ کیا گیا ہے۔ 4 دسمبر 2024 میں امرتسر واقع سورن مندر کے باہر بھی ان پر ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ ان پر گولی چلانے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ سکھ طبقہ میں ان کے خلاف کچھ ناراضگی بھی دیکھنے کو ملتی رہی ہے، لیکن تازہ حملہ کیوں کیا گیا ہے، اس بارے میں فی الحال کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔