نیا تعلیمی سال! اسکولوں میں چھٹیوں کا شیڈول جاری

Wait 5 sec.

دبئی : متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سال 2026-27 کے لیے اسکول کیلنڈر کا اعلان کردیا گیا، جس میں اسکول کھلنے اور چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھر کے بیشتر سرکاری و نجی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال 2026-27 کا باقاعدہ آغاز 31 اگست 2026 سے ہونے جا رہا ہے۔وزارتِ تعلیم کی جانب سے والدین کی بہتر منصوبہ بندی اور سہولت کے لیے تعلیمی سال کا یکساں فریم ورک جاری کر دیا گیا ہے۔اسکول کیلنڈر کے تحت تعلیمی سال کا آغاز 31 اگست 2026 ہوگا ، جبکہ پہلی مڈ ٹرم کی چھٹیاں 12 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2026 تک ہوں گی۔سردیوں کی چھٹیاں 14 دسمبر 2026 تا 3 جنوری 2027 تک ہوں گی اور کلاسز کا دوبارہ آغاز 4 جنوری سے ہوگا۔بہار کی چھٹیاں 5 اپریل تا 11 اپریل 2027 تک ہوں گی اور دوبارہ آغاز 12 اپریل سے ہوگا جبکہ تعلیمی سال کا اختتام 2 جولائی 2027 کو ہوگا۔شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت اسکولوں کا تعلیمی سال بھی 31 اگست سے شروع ہوگا، جبکہ ان کی سپرنگ بریک 5 اپریل سے 8 اپریل 2027 تک ہوگی اور تعلیمی سال 1 جولائی 2027 کو ختم ہوگا۔: اپریل سے تعلیمی سال کا آغاز کرنے والے اسکولوں (خصوصاً انڈین، پاکستانی اور بنگلہ دیشی نصاب) کا کیلنڈر مختلف ہوتا ہے، جن کے لیے کم از کم 182 تعلیمی دن مکمل کرنا لازمی ہے۔متوقع عمومی و مذہبی تعطیلات کے مطابق عید الفطر کی 8 مارچ تا 12 مارچ 2027 ، عید الاضحیٰ کی 15 مئی تا 18 مئی 2027 اور ہجری نیا سال کی 6 جون 2027 کو چھٹی ہوگی۔