ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ جلد عہدہ چھوڑ دیں گی

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے اختتام میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔صدرٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیرولین لیویٹ اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں، میں کیرولین لیویٹ کے اس فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتا اور اس کا احترام کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں شاندار قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انصاف، آزادی اور خودمختاری کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی بہترین پریس سیکریٹریز میں سے ایک ہیں، بہترین خدمات انجام دینے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 28 سالہ کیرولین لیویٹ جنہوں نے جنوری 2025 میں یہ اہم ذمہ داری سنبھالی تھی، امریکی تاریخ میں وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کا منصب حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں۔رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ نے یہ فیصلہ اپنے بچوں اور خاندان کو مزید وقت دینے کی غرض سے کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مختصر مگر متحرک دورِ حکومت میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا امور اور صحافیوں کے ساتھ پریس بریفنگز کے عمل کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔