’ایران سے معاملات ویسے ہی حل ہوں گے جیسے ہمیشہ حل ہوتے ہیں‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات اسی طرح حل ہوں گے جیسے ہمیشہ حل ہوتے ہیں۔ایگزیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے معاملے کو تحمل اور کشیدگی بڑھائے بغیر سنبھال رہے ہیں ہم ایران سےصرف جزوی طور پر مذاکرات کر رہے ہیں ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیںان کا کہنا تھا کہ ایران شدید مہنگائی کا شکار ہے اس کے پاس پیسے نہیں ہیں انتہائی خراب معاشی صورتحال سے دوچار ہے، ایران کےپاس اپنےفوجیوں کی تنخواہیں اداکرنے کیلئےبھی رقم نہیں اور بحری ناکہ بندی نے ایرانی حکومت کے معاشی بحران کو مزید سنگین بنا دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات اسی طرح حل ہوں گے جیسے ہمیشہ حل ہوتے ہیں، ایران کےساتھ جو صورتحال ہے یہ شطرنج کے کھیل کی طرح ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث امریکی صارفین جنگ کےاثرات کم محسوس کر رہے ہیں۔ایران سے معاہدے کےلیے بےتابامریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران سے معاہدے کےلیے بےتاب ہیں۔اخبار نے لکھا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ خاتمے کے لیے جوہری معاہدے کے بغیر بھی سمجھوتے پر آمادہ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اعلیٰ حکام سے گفتگو میں کہا کہ آبنائےہرمز مکمل کھولنےکی شرط پر ایران سے معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن ایران نے سخت مطالبات پیش کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ کئی ہفتوں سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت کو ممکنہ کامیابی کے طور پر پیش کرنےکی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے سینئر معاونین کےسامنے جوہری معاہدے کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن ایران کے مطالبات نے سمجھوتے کو مشکل بنا دیا ہے۔