یوکرین کا روس پر ایک اور بڑا حملہ

Wait 5 sec.

یوکرین نے روس کے سب سے بڑے ریٹیلر کے گودام پر ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق روسی علاقے یکاترنبرگ میں 3ڈرونز گودام کی چھت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ یوکرین نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے دور دراز یورال خطے کو نشانہ بنایا ہے۔روسی گودام میں آگ لگنے کے بعد 800 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔روسی جنرل ہلاکماسکو میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے دو سینئر جرنیل ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل یروشلیموف اور میجر جنرل ویلری پلوخوتنیوک شامل ہیں۔دوسری جانب، روسی وزارتِ دفاع نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی جانب جانے والے تین فوجی سامان بردار (ڈرائی کارگو) جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی حکام کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کی صبح ڈرون حملوں کے ذریعے کی گئی، اور یہ جہاز یوکرین کے لیے فوجی سامان لے کر جا رہے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود میں حملوں میں اضافے کے باعث بین الاقوامی تجارت اور اناج کی سپلائی و برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔