(9 اگست 2026): امریکی ٹی وی کی لائیو نشریات کے دوران اینکر سو گئی کیمرہ مین اور پروگرام پروڈیوسر بھی اس سے لاعلم رہے۔امریکی ٹی وی چینل فاکس 13 کے مارننگ شو میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، جب مارننگ شو ’’گڈ مارننگ میمفس‘‘ کی میزبان ڈومینک ڈیلن لائیو شو کے دوران اچانک سو گئیں۔شو کے دوران کئی لمحوں تک ڈومینک کی آنکھیں بند رہیں اور وہ سوتی رہیں۔ تاہم حیرت انگیز بات ہے کہ نہ تو کیمرہ مین اور نہ ہی پروگرام پروڈیوسر نے ان کے سو جانے کا علم ہوا۔ پروڈیوسر کا خیال تھا کہ ڈومینک اپنے ٹیبلٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔خاتون میزبان کی جب آنکھ کھلی تو انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ اگلے شاٹ پر جا چکا ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/08/A-morning-news-anchor-accidentally-fell-asleep-while-on-the-air.-The-video-went-viral—-but-viewe.mp4ڈومینک نے اس غلطی کے بعد وضاحت کی کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں؛ ان کی بڑی بیٹی دو سال کی جبکہ چھوٹی بیٹی صرف آٹھ ماہ کی ہے۔ واقعے سے ایک رات قبل ان کے شوہر ڈبل شفٹ پر تھے، جس کے باعث بچوں کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری ڈومینک پر تھی۔اینکر نے بتایا کہ انہوں نے رات تقریباً 8 بجے بچوں کو سلانے کی کوشش کی، تاہم آٹھ ماہ کی بیٹی دانت نکلنے کی تکلیف کے باعث سو نہیں رہی تھی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچی رات 10:30 سے 11 بجے کے درمیان سو سکی، جس کے بعد ڈومینک کو کام پر جانے سے پہلے صرف چند گھنٹے آرام کا موقع ملا۔فاکس 13 نے بھی اپنی اینکر کا دفاع کرتے ہوئے اس واقعے کو ’پاور نیپ‘ قرار دیا اور کہا کہ ڈومینک کی کہانی نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ نئی ماؤں کے لیے ملازمت اور بچوں کی پرورش کے درمیان توازن قائم کرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف ردعمل سامنے آئے، تاہم بیشتر صارفین نے دو بچوں کی ماں اور ورکنگ مدر ہونے کی وجہ سے ڈومینک کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔