برونائی کے سلطان نے اپنی بہو سے تمام ’’شاہی القابات‘‘ چھین لیے!

Wait 5 sec.

برونائی (13 اگست 2026): برونائی کے سلطان حسن بولکیہ نے غیر مہذب رویے کے بعد اپنی بہو سے تمام شاہی القابات چھین لیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برونائی کے سلطان حسن بولکیہ نے اپنی بہو پنگیران ربیعۃ العدویہ کے غیر مہذب اور آداب شاہی کے خلاف رویے پر فرمان جاری کرتے ہوئے ان کے تمام شاہی القابات چھین لیے ہیں۔گرینڈ چیمبرلین کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ پنگیران ربیعۃ العدویہ کے شاہی القابات واپس لینے کا فیصلہ ان کے طرز عمل کے بعد کیا گیا تھا، جو شاہی خاندان کے ایک رکن کی شریک حیات کے طور پر غیر مناسب سمجھا جاتا تھا۔ ان اقدامات سے بادشاہت کی نیک نامی کو بھی داغدار کیا گیا تھا۔تاہم شاہی بہو کا وہ طرز عمل نہیں بتایا گیا، جس کے باعث ان کے تمام شاہی القابات واپس لیے گئے ہیں۔پینگیران کی شادی برونائی کے شاہی تخت کے چوتھے نمبر کے وارث شہزادہ عبدالمالک سے 2015 میں ہوئی تھی۔سابق شہزادی اور شہزادہ عبدالمالک کی شادی کی شاہی تقریبات 5 اپریل سے 16 اپریل دس روز تک جاری رہی تھیں اور جوڑے کے چار بچے ہیں، جن میں شہزادی مطیعہ، شہزادی فتیہ، شہزادی خلیشہ اور شہزادی نبیلہ شامل ہیں۔ تاہم سلطان کے اس اقدام سے بچوں کے شاہی القابات متاثر نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی دو بیویوں سے بھی ان کے القابات چھین چکے ہیں۔