224 مسافروں والے بھارتی طیارے کا انجن فضا میں بند، پھر کیا ہوا؟

Wait 5 sec.

کولکتہ (13 اگست 2026): کولکتہ سے چنئی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں اس وقت خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی جب فضا میں جہاز کا انجن بند ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ سے چنئی جانے والے انڈیگو جہاز کا انجن اس وقت بند ہو گیا، جب طیارہ زمین سے ہزاروں فٹ بلند فضا تھا اور لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا۔ جہاز میں 224 مسافر سوار تھے۔جہاز کا انجن بند ہونے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ پائلٹ نے صورتحال سے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا۔جس کے بعد ایئرپورٹ پر فُل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئرپورٹ پر متعلقہ ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو تیار رکھا گیا تاکہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔تاہم طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ مہینوں میں کئی بھارتی طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اور وہاں فضائی سفر اب غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ایئرانڈیا کا طیارہ تیزی سے نیچے آگیا، پائلٹ کے نشے میں ہونے کی تصدیق