آبنائے ہرمز کنٹرول میں ہے، بغیر اجازت کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں: ابراہیم ذوالفقاری

Wait 5 sec.

تہران (13 اگست 2026): ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔ترجمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے، آبی گزرگاہ سے متعلق امریکی دعوے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، امریکا مسلسل خطے میں بدامنی اور عدم تحفظ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ امریکی اور صیہونی دشمن (اسرائیل) کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے احکامات کے تحت ایران کسی بھی خطرے کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دے گا۔