حوثی تنظیم سعودی عرب کے خلاف کارروائیاں کس کے احکامات پر کررہی ہے؟

Wait 5 sec.

صنعا(8 اگست 2026): حوثی اکثریتی تنظیم ‘انصار اللہ’ کے سیاسی بیورو کے عہدیدار نصر الدین امیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے احکامات ایران سے نہیں مل رہے۔امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نصر الدین امیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے انہیں ایران سے کسی بھی قسم کی ہدایات لینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فوجی کارروائیوں کا واحد جواز حوثیوں کے خلاف سعودی جارحیت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کی اقتصادی اور فضائی ناکہ بندی نے دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمینصر الدین امیر نے زور دیا کہ سعودی جارحیت ہی انہیں فیصلہ کن کارروائیوں میں اضافے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہے، اور اس کے لیے کسی بیرونی ایجنڈے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سعودی ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔سعودی عرب کو امریکا اور اسرائیل کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے، حزب اللہ