پریاگ راج ایئرپورٹ پر راہل گاندھی کا پُرخلوص استقبال، طلبا پُرجوشلوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی آج شام پریاگ راج واقع کے پی گراؤنڈ میں ہزاروں طلبا و نوجوانوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پریاگ راج پہنچ بھی چکے ہیں اور ان کا کانگریس لیڈران نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر پریاگ راج ایئرپورٹ پر پُرخلوص استقبال کیا ہے۔ راہل گاندھی کی تقریب کے پیش نظر علاقے میں سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے اور طلبا و نوجوان انتہائی پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کے پی گراؤنڈ میں ابھی سے طلبا و نوجوانوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق راہل گاندھی 7 بجے کے بعد کے پی گراؤنڈ پہنچیں گے۔नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi का प्रयागराज एयरपोर्ट पर कांग्रेस पार्टी के वरिष्ठ नेताओं ने आत्मीय स्वागत किया।राहुल गांधी जी आज यहां 'छात्रों की गूंज' कार्यक्रम में युवाओं के साथ संवाद करेंगे। प्रयागराज, उत्तर प्रदेश #ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/opwpXCuKwS— Congress (@INCIndia) August 8, 2026